بھارتی وزیر خار جہ اور پاکستانی مشیر خارجہ کے درمیان کھٹمنڈو میں غیر رسمی ملاقات
منگل 25 نومبر 2014 16:46
کھٹمنڈو/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوارج اور پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے درمیان کھٹمنڈو میں سارک سربراہ کانفرنس سے قبل سارک وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران غیر رسمی ملاقات ہوئی،بھارتی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ کسی بھی عالمی کانفرنس میں مختلف ممالک کے لوگ اس طرح ملتے رہتے ہیں،سارک کانفرنس کے موقع پر نواز مودی ملاقات بارے کچھ نہیں کہا جاسکتا مزید انتظار کیا جائے۔
منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں سارک وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوارج کاکہنا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ اعزازی ملاقات ہوئی ۔کسی بھی عالمی کانفرنس کے موقع پرمختلف ممالک کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح ملتے رہتے ہیں۔(جاری ہے)
بھارتی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ممکنہ ملاقات کے بارے میں صورتحال واضح کرنے سے انکار کردیا ۔
انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جاسکتا مزید انتظار کیا جائے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوار ج کے درمیان غیر رسمی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات بارے قیاس آرئیاں شروع ہوگئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.