زرعی پانی کی قلت کے خلاف نوکوٹ اکوٹہ موری پر آبادگاروں کانوکوٹ میرپورخاص شاہراہ پردھرنا

منگل 25 نومبر 2014 18:45

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) نوکوٹ سب ڈویژن آبپاشی کی اکوٹہ شاخ کی نہروں میں زرعی پانی کی قلت کے خلاف نوکوٹ اکوٹہ موری پر آبادگاروں کانوکوٹ میرپورخاص شاہراہ پر دھرنا اور احتجاج ٹریفک بلاک مشتعل آبادگاروں کا ایس ڈی او آبپاشی پر جائے وقوع پر پہنچ پر تشدد ایس ڈی او زخمی اپنی جان بچا کر آبادگاروں کے خلاف مقدمہ درج کروائے تھانے پہنچ گیاتفصیلات کے مطابق نوکوٹ سب ڈیژون کی اکوٹہ شاخ کی نہروں ہوتا اور ڈہٹی میں دوماہ سے پانی قلت کے باعث نہروں کے آبادگاروں دوست علی کلوئی ممتاز چانڈیو اور محمد علی نوتکانی کی قیادت میں سینکڑوں آبادگاروں نے محکمہ آبپاشی نوکوٹ کے ایس ڈی او کے خلاف نوکوٹ میرپورخاص شاہراہ اکوٹہ موری کے مقام پر شاہراہ پر مختلف رکاوٹیں اور ٹائرز نذرآتش کرکے ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بلاک کردیا اور آباگاروں نے چھ گھنٹے دھرنا اور احتجاج کیا آبادگاروں نے ایس ڈی او کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ ٹریفک بند ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جس کے باعث مسافروں خصوصاًخواتین کو سخت مشکلات پیش آئیں جبکہ آبادگاروں کے دھرنے کے دوران ہی ایس ڈی او کیلا رام جائے وقوع پر پہنچے تو مشتعل آبادگاروں نے ایس ڈی او ذدوکوب کیا اور اکوٹہ میں میں پھینکنے کی کوشش کی دیگر عملے نے ایس ڈی او کی جان بچا کر فرار کر وادیا جبکہ ایس ڈی او نوکوٹ زخمی حالت میں آبادگاروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے نوکوٹ تھانے پہنچ گیا اور حملے کرنے والے دس آبادگاروں کے خلاف حملہ کا مقدمہ درج کروادیا ہے جبکہ آبادگار وں نے نہروں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے تک دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے بعد ازاں ایس ڈی او اسلم قائم خانی کی نہروں میں پانی فوری یقینی دہانی پر آبادگاروں نے دھرنا اور احتجا ج ختم کردیا ۔

متعلقہ عنوان :