کراچی کے علاقے سرجانی ٹاوٴن سے بوری بند لاش برآمد

منگل 25 نومبر 2014 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاوٴن سے بوری بند لاش برآمد۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاوٴن تھانے کی حدود سعدی ٹاوٴن نالے سے بوری بند لاش ملی ،جس کی شناخت 42سالہ عمرقیاس ولد ہوشیار خان کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق مقتول نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں ۔جبکہ پہلی بیوی سے اس کے 9بچے اور وہ تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ۔

(جاری ہے)

دوسری شادی چار ماہ قبل سرگودھا سے تعلق رکھنے والی خاتون سے کی تھی ۔مقتول کو اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ۔بعد ازاں بوری میں ڈال کر ملزمان نے لاش کو مذکورہ مقام پر پھینک دیا ۔ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ مقتول کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔مقتول ایمبولینس ڈرائیور تھا اور اس کا آبائی تعلق کوہاٹ سے بتایا جاتا ہے ۔مقتول کراچی کے علاقے ایم پی آر کالونی اورنگی ٹاوٴن کا رہائشی تھا ۔

متعلقہ عنوان :