کوئٹہ‘ ہاؤس آفیسرز سکالرشپ کی عدم ادائیگی ، ہسپتالوں میں خراب سی ٹی سکین اور ایم آرآئی مشینیں ٹھیک نہ ہونے کیخلاف او پی ڈیز سے غیر معینہ مدت تک علامتی بائیکاٹ
منگل 25 نومبر 2014 20:03
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے ہاؤس آفیسرز کی ماہانہ سکالرشپ کی عدم ادائیگی ، بڑے ہسپتالوں میں طویل عرصے سے خراب سی ٹی سکین اور ایم آرآئی مشینیں ٹھیک نہ ہونے کے خلاف او پی ڈیز سے علامتی بائیکاٹ ، بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے ایڈمن بلاک کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے اور ہاؤس آفیسرز کا تمام شفٹ سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔
کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائی ڈی اے کے آرگنائزر ڈاکٹر کمال خان مندوخیل ،ڈاکٹر مصطفےٰ جعفر ، ڈاکٹر بہلول کاکڑ ، ڈاکٹر نوروز بلوچ ،ڈاکٹر نور اللہ گران ، ڈاکٹر منصور بلوچ ، ڈاکٹر کاشف ترین اور ڈاکٹر میروائس کدیزئی سمیت دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے 4 بڑے ہسپتالوں بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ، سنڈیمن پروونشل ہسپتال ( سول ) ، ہیپلر آئی ہسپتال اور ٹی بی ہسپتال میں بیشتر ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹس ڈیوٹی انجام دیتے ہیں اور ہسپتالوں کے انتظامات سنبھالتے ہیں مگر اس کے باوجود محکمہ صحت کے سیکرٹری ہسپتالوں کے ایم ایس اور دیگر کا ان کے ساتھ رویہ غیر مناسب ہے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہاؤس آفیسرز کو 6 ماہ سے سکالرشپ ادا نہیں کی جارہی اس سلسلے میں گزشتہ روز بی ایم سی ایچ کانفرنس روم میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن ،ہاؤس آفیسرز ودیگر کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں دس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.