دوران ڈیوٹی انتقال کرجانیوالے پی جی ایم آئی کے ملازم کی بیوہ کیلئے مالی امداد کی منظوری

بدھ 26 نومبر 2014 19:52

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے دوران ڈیوٹی وفات پانے والے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے گریڈ دو کے ملازم محمد اکرم کی بیوہ کے لیے دو لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہاکہ یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ صوبائی حکومت دوران ملازمت فوت ہوجانے والے ملازمین کے لواحقین یا ورثاء کو بے یار و مددگار چھوڑنے کی بجائے ان کے لیے ہمدردی کا جذبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرحوم ملازم کے لیے اعلان سے ان کے لواحقین کی مالی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔