ننکانہ صاحب ،تحریک انصاف کے عہدیدران وکارکنان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ،کارکن روپوش

بدھ 26 نومبر 2014 21:46

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) تحریک انصاف کے عہدیدران اور سرگرم کارکنان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے رات گئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ،عہدیدران اور کارکن روپوش ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 30 نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی جلسہ میں کارکنان اور عہدیدران کی حاضری کو روکنے کے لئے پولیس کی طرف سے رات گئے عہدیدران اور سرگرم کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا گزشتہ رات بھی پولیس کی خصوصی ٹیم نے رات گئے ضلعی جنرل سیکرٹری فیصل اعجاز گھارو ،سینئر نائب صدر سٹی بچیکی پرویز عالم جٹ سمیت دیگر کی گرفتاریوں کے چھاپے مارے تاہم کوئی بھی کارکن پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکا دوسری طرف عہدیدران اور کارکنان کی بڑی تعداد گرفتاریوں سے بچنے اور احتجاجی جلسہ میں شرکت یقینی بنانے کے لئے دو روز قبل ہی اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں ۔