کالاباغ ڈیم کے مخصوص مخالفین اور پاکستان کے عوام اکٹھے نہیں چل سکتے، 5فیصد سے بھی کم ووٹ لینے والوں کو پورے پختونخواہ کی بات کرنے کا کوئی حق نہیں،ڈیم کے مخالفین عوام کو جوابدہ ہوں گے جن کی وجہ سے وہ 192ارب روپے مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں
واپڈا کے سابق چیئرمین انجینئر شمس الملک کا اسفند یا ر ولی کے کالاباغ ڈیم کے خلاف بیان پر ردعمل کااظہار
جمعرات 27 نومبر 2014 13:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) واپڈا کے سابق چیئرمین انجینئر شمس الملک نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کالاباغ ڈیم اکٹھے نہیں چل سکتے دراصل یہی مخصوص لوگ اور پاکستان کے عوام اب اکٹھے نہیں چل سکتے، کالاباغ ڈیم کے مخالفین کی وجہ سے ہی پاکستان موجودہ مصائب کا شکار ہے۔اے این پی کے سربراہ اسفند یا ر ولی کے کالاباغ ڈیم کے خلاف دئیے گئے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شمس الملک نے کہا کہ جن لوگوں نے کالاباغ ڈیم کے خلاف محاذ آرائی کی ہے وہ اللہ ہی کو نہیں پاکستان کے عوام کو بھی جوابدہ ہوں گے، ان کی کالاباغ ڈیم کی مخالفت کی وجہ سے پاکستان کے عوام 192ارب روپے کی مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ان مخالفین کو عوام کا اتنا ہی درد ہے تو وہ اپنی جائیدادیں بیچ کر عوام کے بجلی کے بل ادا کیوں نہیں کرتے۔(جاری ہے)
انجینئر شمس الملک نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے ایک کروڑ بائیس لاکھ چھیاسٹھ ہزار ایک سو ستاون (1,22,66,157) رجسٹرڈ ووٹوں میں سے عوامی نیشنل پارٹی کو صر ف پانچ لاکھ چھپن ہزار پانچ سو پچیس (5,56,525) ووٹ پڑے تھے، 5فیصد سے بھی کم ووٹ لینے والوں کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ پورے صوبے کی بات کریں۔
شمس الملک نے اے این پی قیادت کو دعوت دی کہ اگروہ کچھ غلط کہہ رہے ہیں تو اے این پی کالاباغ ڈیم کے خلاف اپنے ثبوت لے کر آئے ورنہ خیبرپختونخواہ اور پاکستان کے عوام کی حالت زار پر رحم کرے اور کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف اپنا موقف تبدیل کرے۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.