شکارپور میں غفلت برتنے والے پولیو ٹیم کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

جمعہ 28 نومبر 2014 22:20

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) ڈپٹی کمشنر شکارپور ہادی بخش زرداری نے پولیو کی مہم کے سلسلے میں اپنے دفتر میں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونیں کونسل ہمایوں میں پولیو کا ایک کیس ظاہر ہوا ہے اور وہ گاؤں بالکل روڈ کے پاس ہے جو کہ محکمہ صحت ،مانیٹرنگ ٹیم،پولیو ٹیم کی کوتاہی کا نتیجہ ہے اور کہاکہ میڈیکل افسرنادر اور ایل ایچ ایس خالدہ کے خلاف انکوائری کی جائے گی اور کہاکہ روینیو ٹیم ،محکمہ تعلیم پولیو ٹیموں کو مانیٹر کرے گااگر کوئی بچہ پولیو ویکسین پینے سے محروم رہا تو ٹیم کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر فہیم نے کہاکہ محکمہ صحت کی جانب سے EPIرپورٹ غلط فراہم کی جاتی ہے اور مانیٹرنگ ٹیمیں بھی اپنا کام درست نمونے سے سرانجام نہیں دے رہیں اس وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں میٹنگ میں اے ڈی سی ٹوڈاکٹر محمد بخش داریجو،ڈی ایچ او ڈاکٹر منیر جوکھیوسمیت چارون تحصیلوں کے اے سیز اورمیڈیکل آفیسربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :