انتخابات میں دھاندلی میں حکومت کا سب سے بڑا ہاتھ ہے، عارف علوی،پنجاب میں 13 لاکھ اور سندھ میں 16 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، کراچی میں بھی انوکھی دھاندلی ہوئی، پریس کا نفرنس سے خطاب
جمعہ 28 نومبر 2014 23:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی نے کہا ہے کہ دھاندلی میں حکومت کا سب سے بڑا ہاتھ ہے، پنجاب میں 13 لاکھ اور سندھ میں 16 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی رہنماء نے دھاندلی کیلئے چھاپے گئے اضافی بیلٹ پیپرز کا ریکارڈ پیش کردیا، ان کا کہنا ہے کہ دھاندلی میں حکومت کا سب سے بڑا ہاتھ ہے، انصاف کیلئے سڑکوں پر آنا پڑا، حکومت قوم کو بے وقوف بنارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات سے متعلق 61 فیصد ڈیٹا عوام کے سامنے پیش کررہا ہوں، عوام کو معلوم ہونا چاہئے ملک میں کیا ہورہا ہے، بیلٹ پیپرز پان والوں کو بانٹنے کیلئے نہیں چھاپے جاتے، منڈی بہاء الدین میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد کم بیلٹ پیپر زیادہ چھاپے گئے، پرنٹنگ پریس لاہور نے 13 لاکھ زائد بیلٹ پیپرز چھاپے۔(جاری ہے)
عارف علوی نے بتایا کہ این اے 101 گوجرانوالہ میں 63 ہزار زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، این اے 118، این اے 119 میں بھی 50 ہزار سے زائد بیلٹ پیپرز اضافی چھاپے گئے، این اے 125 لاہور میں ایک لاکھ 20 ہزار ایکسٹرا بیلٹ پیپرز چھاپے۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی انوکھی دھاندلی ہوئی، پرنٹنگ کارپوریشن کراچی نے 16 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے، اضافی پرنٹنگ کے ساتھ ڈپلیکیٹ نمبرنگ ہوئی۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.