لارنس روڈ لاہور کا نام گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) سیسل چوہدری کے نام منسوب ہونے کی تقریب کا انعقاد
ہفتہ 29 نومبر 2014 17:01
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) حکومت ِ پاکستان نے پاک فضائیہ کے عظیم جنگجو پائلٹ گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) سیسل چوہدری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لاہور کے مشہور لارنس روڈ کے ایک حصے کو ان کے نام سے منسوب کر دیا۔ نام کی تبدیلی کی تقریب آج سینٹ اینتھونی ہائی سکول لاہور میں منعقد ہوئی۔ ائیر وائس مارشل مجاہد انور خان ، ائیر آفیسر کمانڈنگ ، سنٹرل ائیر کمانڈ پاکستان ائیر فورس اس موقع پر مہمان ِ خصوصی تھے۔
مہمانِ خصوصی نے نام کی تبدیلی کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کہا،"سیسل چوہدری پاکستان کے ان ہوائی جنگی ہیروز میں سے تھے جن پر قوم کو ہمیشہ فخر رہے گا۔ وہ ایک مثالی ہواباز اور حقیقی حب لوطن تھے۔ جنہوں نے پاک فضائیہ میں اپنی خدمات کے دوران مصمم ارادوں ، مثالی شجاعت اور غیر مشروط پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.