داعش، طالبان کیخلاف ایک نیا گروپ سامنے آ گیا
ہفتہ 29 نومبر 2014 20:28
پشاور ( رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28نومبر۔2014ء) بنوں اور گردو نواح میں سیف اسلام نامی تنظیم نے رات کی تاریکی میں جگہ جگہ پمفلٹ گرائے ہیں اور دیواروں پر بھی چسپاں کئے ہیں جس میں داعش اور طالبان کو دہشت گرد قرار دیکر ان کو مریکہ انڈیا اور اسرائیل کے ایجنٹ بتا ئے ہیں ۔ ہفتے کی صبح بنوں میں مختلف مقامات پر مذکورہ تنظیم نے باقاعدہ لیٹر ہیڈ پر مہر نبوی ﷺاور اپنے لوگوں کے ساتھ سورة المائدہ کی ایات 32-34کو ترجمے کے ساتھ شائع کیا گیا ہے جس میں بے گنا ہ مسلمانوں کے قتل کے بارے میں احکام قرآنی کا بیان ہے ۔
جس کے بعد تنظیم نے باقاعدہ طور پر مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہو ئے ان گروپوں کے خلاف جہاد کی ترغیب دی ہے جو پمفلٹ کے بقول دولت اسلامیہ پاکستان میں فساد بر پا کرنے کے ذمہ دار ہیں ۔(جاری ہے)
پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ ان گروپوں نے اسلام کا نام استعمال کر کے 60ہزار مسلمانوں کو شہید کیا ہے اور پمفلٹ کے بقول قصاص کی رو سے ان کو واجب القتل قرار دیا گیا ہے ۔
اور مسلمانوں کو باقاعدہ طور پر اٹھ کر ان کے خلاف جہاد کی دعوت دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں ابھی تک سرکاری طور پر کو ئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی طالبان کی طرف سے اس بارے میں کو ئی بیا ن سامنیآیا ہے ۔ سیف الاسلام نامی اس تنظیم کے سربراہ ابو ہریرہ نے باقاعدہ طور پر دستخط کئے ہیں اور پاکستان کے نام کو دولت اسلامیہ پا کستان لکھا گیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.