عمران بے شرمی سے مخالفین پر الزام لگاتے ہیں،سعد رفیق،
دھاندلی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکے،عمران خان ،شور مچامچا کر تھک جائیں گے،مسلم لیگ(ن) پھوٹ کا شکار نہیں ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال
ہفتہ 29 نومبر 2014 22:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران بے شرمی سے مخالفین پر الزام لگاتے ہیں،دھاندلی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکے،عمران خان شور مچامچا کر تھک جائیں گے،مسلم لیگ(ن) پھوٹ کا شکار نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی باتوں سے ڈرا نہیں سکتے،خان صاحب بدنیت آدمی ہیں،ہم نے نیک نیتی سے عمران خان کو خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے کا موقع دیا،انہوں نے حکومت کا نہیں ریاست کا تماشا لگایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین مخالف لابی عمران خان کی سپورٹ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ عمران خان جو مطالبہ کریں اسے مان لیا جائے،وہ30حلقے جیت بھی جائے حکومت پھر بھی(ن) لیگ کی ہوگی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو ڈرامہ لگا رکھا ہے وہ بند کریں،حکومت مذاکرات کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے لئے ایک خط لکھ دیا،دوسرا بھی لکھنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ30نومبر کے حوالے سے تحریک انصاف نے ہمارے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے،جلسہ ضرور کریں گلیاں دیں گے تو جواب ملے گا،پہلے ہم جواب نہیں دیتے تھے اب ہر بات کا جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ چھوڑنے والے اعجاز چوہدری کی ڈگری جعلی ہے،دسمبر میں فیصلہ آنے والا ہے،فیصلے کے بعد عمران خان کی مزید سبکی ہوگی،جعلی ڈگری والے کو عمران خان نے گلے لگایا ہے۔اعجاز چوہدری چاہتے تھے کہ پارٹی مجھے بچائے ہم نے انکار کیا تو پارٹی چھوڑ گئے،مسلم لیگ(ن) ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہے،ذوالفقار کھوسہ کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقے سے متعلق اعداد وشمار غلط پیش کئے جاتے ہیں،ووٹ آڈٹ کا ہر کوئی حامی ہے،ووٹ آڈٹ کیلئے کبھی سٹے نہیں لیا ۔۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.