ڈی جے بٹ نے کپتان کی آواز وزیراعظم ہاؤس تک پہنچانے کیلئے 400 نئے سپیکر منگوالئے‘ 3 نئے ترانے بھی تیار

ہفتہ 29 نومبر 2014 23:30

ڈی جے بٹ نے کپتان کی آواز وزیراعظم ہاؤس تک پہنچانے کیلئے 400 نئے سپیکر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) آصف عرف ڈی جے بٹ نے کپتان کی آواز وزیراعظم ہاؤس تک پہنچانے کیلئے 400 نئے سپیکر منگوالئے‘ 3 نئے ترانے تیار کرلئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جے بٹ نے کہا ہے کہ 30 نومبر کے جلسے میں عمران خان کی آواز وزیراعظم ہاؤس تک پہنچانے کیلئے 400 نئے سپیکر منگوالئے ہیں جن کی آواز 5 کلومیٹر تک گونجے گی اور سٹیج کے دائیں جانب سپیکر کی آواز شکرپڑیاں تک اور بائیں جانب مارگلہ کی پہاڑیوں سے کپتان کی آواز ٹکرائے گی اور دوسری طرف کپتان کی آواز وزیراعظم ہاؤس سے ہوتی ہوئی بری امام تک جائے گی۔ جلسے میں موسیقی کا رنگ جمانے کیلئے تین ترانے بھی تیار کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :