خان شہر بند کرانے والے کون ہوتے ہیں یہ شہر شاداب و آداب رہیں گے، سعدرفیق
پیر 1 دسمبر 2014 12:31
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے چمچے عمران خان کو پلان بنا کردیتے ہیں جس کا پیسہ باہر سے آتا ہے جب کہ ان کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے اوران کی عمر جتنا بچہ گمراہ ہوجائے تو اس کے لئے دعا ہی کی جاسکتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کا اعلان پاکستان کے دوست کا اعلان نہیں ہوسکتا ان کے الفاظ سے ایسا لگا کہ کوئی ملک کا دشمن بات کررہا ہے جب کہ عمران خان شہر بند کرانے والے کون ہوتے ہیں یہ شہر شاداب و آداب رہیں گے، ان کے ناپاک عزائم کا مقابلہ عوام کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور90 لاکھ افراد کا شہر ہے اسے بند کرانا کوئی تماشہ نہیں ہے، عمران خان ایک طرف دھمکیاں دیتے ہیں اور پھرمذاکرات کا کہتے ہیں اس طرح کوئی ان سے مذاکرات کیسے کرسکتا ہے، ہم ان سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے تھے مگر پھر انہوں نے دھمکیاں دی ہیں مگر ہم اب ان دھمکیوں سے بھی نمٹ لیں گے۔(جاری ہے)
سعد رفیق نے کہا کہ شہر الٰہ دین کے چراغ سے نہیں بند نہیں ہوتے، سابق صدر پرویز مشرف کے چمچے عمران خان کو پلان بنا کر دیتے ہیں جس کا پیسہ باہر سے آتا ہے، عمران خان اپنا شوق پورا کرلیں ان سے 16 دسمبر کے بعد بات کریں گے جبکہ وہ پہاڑ پر چڑھے ہوئے ہیں زمین پر اتریں تب ہم ان سے بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ثابت کریں کہ میرے حلقے میں جعلی پیپر چھپے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ورنہ انہیں سیاست چھوڑنا ہوگی، عمران خان جھوٹ بولنے کے عالمی چمپئن ہیں، جب ان کے مزاج درست اور طبیعت میں سکون آئے گا تب ہی ان سے بات کی جائے گی، اگر ان سے اس ماحول میں بات کی تو وہ مزید اوپر جاتے جائیں گے کیونکہ ان کا ارادہ مذاکرات کا نہیں ہے بلکہ ان کا مقصد صرف جمہوریت گرانا ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی منتیں نہیں کرسکتے وہ گمراہ ہوچکے ہیں، اور جب اس عمر کا بچہ گمراہ ہوجائے تو اس کے لیے دعا ہی کی جاسکتی ہے، ان کا مقصد وزیراعظم بننا ہے بھلے ملک باقی نہ رہے مگر وہ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، اب کوئی شیخیاں مارنا چاہتے تو اس کا ہمارے پاس کوئی علاج نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش فیصلہ نہیں بن سکتی اگر ایسا کرنا ہے تو آئین وقانون کو آگ لگا دیتے ہیں، عمران کی تقریر سے آئین قوانین تبدیل نہیں ہوسکتے، قوانین کی تبدیلی کے لیے اسمبلی میں آنا پڑے گا مگر عمران خان بات کرنے کو تیار نہیں وہ اپنی مذاکراتی ٹیم کا بھی مذاق اڑاتے ہیں، وہ ایک غیر سنجیدہ انسان ہیں جو جلن اور حسد کا شکار ہیں اور اب لا علاج ہوتے جارہے ہیں۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے آپ کو سیاسی طور پر تباہ نہ کریں، ہم سیاست میں اپنا حریف چاہتے ہیں تاکہ اس کی تنقید پر ہم اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریں مگر اس طرح کا حریف کبھی نہیں سوچا تھا جسے اپنی اور دوسروں کی بھی عزت کا کوئی خیال نہ ہو، سراج الحق نے مذاکرات کی بار بار کوشش کی مگر عمران کا کوئی حال نہیں ہے وہ انوکھے لاڈلے ہیں اور ان کی عجیب سی ذہنی کیفیت ہے اور وہ جس عارضے میں مبتلا ہیں اب ان کے لیے صرف دعا ہی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو جلسہ کرنا ہے تو شوق سے کرے مگر کسی نے بلوا کیا تو ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے روکے، ہم نے عمران خان کو بلوے کی دعوت نہیں دی بلکہ انہوں نے پورے ملک میں جلسے کیے جس کو حکومت نے سہولت فراہم کی اس لیے وہ 4دسمبرکو 40 جلسے کریں ہم انہیں سہولت دیں گے لیکن اگر کسی پر حملہ ہوا تو لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.