پیر سید نصیر الدین نصیر رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک میں آزاد کشمیر بھر سے عقیدت مند شرکت کرینگے

منگل 2 دسمبر 2014 14:22

تتہ پانی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) چراغ گولڑہ حضرت قبلہ پیر سید نصیر الدین نصیر رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک کی تقریب مورخہ10اور11دسمبر کو آستانہ عالیہ مہریہ نصیریہ گولڑہ شریف اسلام آباد میں انعقاد پذیر ہو رہی ہے،جس میں آزادکشمیر وپاکستان سمیت دنیا بھر سے جید علمائے کرام ،نعت خواں حضرات اور عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کریں گے،عرس مبارک کی تقریب کے انتظامات جاری ہیں،قبلہ پیر سید نصیر الدین نصیر رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر علمائے کرام شان اولیاء پر روشنی ڈالیں گے اور نعت خواں حضرات اپنی حاضریاں لگوائیں گے،عرس مبارک کی تقریب سعید میں آزادکشمیر کے شہروں مظفر آباد‘سدھنوتی ‘کوٹلی ،میرپور ،راولاکوٹ ،باغ سمیت مختلف علاقوں سے زائرین کے قافلے10دسمبر میں آستانہ عالیہ مہریہ نصیریہ گولڑہ شریف اسلام آباد پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :