خصوصی افراد کی کفالت اورنگہداشت کرناکسی بھی معاشرے کے صحت مند ہونے کی دلیل ہوتی ہے،معاشرے میں خصوصی افراد کے سیاسی ،سماجی،معاشی اورثقافتی وقار کا شعوراورآگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے،پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کی بحالی کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاخصوصی افرادکے عالمی دن پر پیغام
بدھ 3 دسمبر 2014 12:30
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی کفالت اورنگہداشت کرناکسی بھی معاشرے کے صحت مند ہونے کی دلیل ہوتی ہے ۔حکومت پنجاب خصوصی افرادکی بحالی کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے تاکہ وہ عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں اوراپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مفید شہری بن سکیں۔
خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ خصوصی افراد کو معذور نہیں کہنا چاہیے بلکہ وہ نارمل انسانوں سے بھی زیادہ صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں اور اگر انہیں آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ مفید شہری کی حیثیت سے ملک کی تعمیر وترقی میں موثر کردارادا کرسکتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خصوصی افراد نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے تاہم ابھی بھی معاشرے میں خصوصی افراد کے حوالے سے سیاسی ، سماجی،معاشی اورثقافتی وقار کا شعوراورآگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے،خصوصی بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت دے کر معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خصوصی افراداورسپیشل بچوں کی بحالی اورانہیں معاشرے کے مفید رکن بنانے کیلئے متعدداہم اقدامات کئے ہیں۔ خصوصی افراد کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔صوبے بھر میں قائم سپیشل ایجوکیشن مراکز میں مفت تعلیم،یونیفارم، ٹرانسپورٹ کے علاوہ قوت سماعت اوربصارت سے محروم طلباء کوفنی تربیت بھی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کو معاشرے میں ان کاجائزحق اور با وقار مقام دلانے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردارادا کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.