ہماری دفاعی مصنوعات ایک سال میں دوگنا ہوگئی ہیں، ہم ایک خوشحال اور پرامن افغانستان کے خواہاں ہیں ، ہم افغانستان سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا اور تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں،
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی دفاعی نمائش کے دورے کے موقع پر غیر ملکی وفود سے ملاقات میں بات چیت
بدھ 3 دسمبر 2014 22:14
کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہماری دفاعی مصنوعات ایک سال میں دوگنا ہوگئی ہیں۔ ہم ایک خوشحال اور پرامن افغانستان کے خواہاں ہیں۔ ہم افغانستان سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا اور تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ وہ بدھ کو یہاں نمائش کے دورے کے موقع پر چین، قطر، ترکی، کوریا، نائیجیریا، افغانستان، زیک ریپلک، قازقستان، سوڈان وغیرہ کے وفود سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے ۔
انہوں نے اس موقع پر آئیڈیاز 2014ء میں دنیا بھر سے آنے والی بڑی تعداد میں کمپنیوں کی شرکت کو بھی سراہا۔ انہوں نے دفاعی کمپنیوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیاں اعلیٰ اور جدید ٹیکنالوجی کا حامل دفاعی سامان اور مصنوعات تیار کررہی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے اس موقع پر پاکستانی اور دیگر کمپنیوں کے مابین ہونے والے معاہدوں کو بھی خوش آئند قرار دیا۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ روس کی آئیڈیاز میں شرکت ایک بڑی پیش رفت ہے۔ روس کے تعاون سے دفاعی مصنوعات کی برآمدات میں فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ہم روس اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے فوائد کیلئے پر امید ہیں۔ آئیڈیاز نمائش 2014 ء کی دنیا بھر میں بڑی اچھی پزیرائی اور مقبولیت ہوئی ہے۔ نمائش میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کی تعداد میں متواتر اضافہ ہوا ہے۔ پچاس بھر سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت بڑی کامیابی ہے۔ آئیڈیازکی نمائش سے پاکستان کی برآمدات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔دریں اثناء، افغان وفد سے بات چیت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم پڑوسی ہیں اور وفد کی نمائش میں شرکت یقیناً ان کے لیے باعث مسرت ہوگی۔ ہم ایک خوشحال اور پُرامن افغانستان کے خواہاں ہیں۔ ہماری بہت ساری اقدار مشترکہ ہیں۔ افغانستان کے نئے صدر پاکستان سے دوستانہ مراسم کے خواہش مند ہیں پاکستان اس سوچ کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ایئرفورس کمانڈر میجر جنرل وہاب، بریگیڈیئر محمد برکی اس وفد کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی مدد اور تعاون درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ افغانستان اچھے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور امن کا حامی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر آئیڈیاز میں شرکت کرنے پر افغان وفد کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء ، کور کمانڈر، کراچی، نوید مختار نے بھی آئیڈیاز 2014ء کا دورہ کیا اور اس موقع پر مختلف اسٹالوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں ہتھیاروں اور دیگر مصنوعات کو دیکھا۔ انہوں نے اس موقع پر آئیڈیاز کے انعقاد اور انتظام کو سراہا۔ آئیڈیاز 2014ء میں 256 غیر ملکی کمپنیاں اور 77 پاکستانی کمپنیاں اپنے دفاعی سازو سامان کی نمائش کررہی ہیں۔بدر ایکسپو سلوشنز اس ایونٹ کا آفیشل ایونٹ آرگنائزر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.