داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے شام جانے والی کینیڈین دوشیزہ بڑی مشکل میں پھنس گئی

جمعرات 4 دسمبر 2014 11:19

داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے شام جانے والی کینیڈین دوشیزہ بڑی مشکل میں ..

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر 2014ء) جہاں ایک طرف مغربی ممالک کی نوجوان خواتین عسکریت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کی حمایت کیلئے شام پہنچ رہی ہیں وہیں کچھ ان کے خلاف لڑنے کیلئے کرد جنگجوﺅں کے ساتھ بھی شامل ہو رہی ہیں۔ انہیں خواتین میں شامل کینیڈا کی شہری 31 سالہ جل روزنبرگ کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہیں داعش نے پکڑ لیا ہے۔

(جاری ہے)


کرد جنگجوﺅں نے خواتین کے خصوصی یونٹ بنا رکھے ہیں جو مردوں کے ساتھ مل کر اگلے مورچوں پر لڑائی میں شامل ہیں اور انہیں میں شامل ہونے کیلئے جل اپنا وطن کینیڈا چھوڑ کر شام پہنچی تھیں۔ جب 16 ستمبر کو ترکی اور شام کی سرحد پر واقع شہر کوبانی پر داعش کی یلغار کا آغاز ہوا تو کرد جنگجوﺅں نے بھی اس کے بھرپور دفاع کا آغاز کیا اور خواتین جنگجو بھی اس مہم میں برابر کی شریک تھیں۔ انٹرنیٹ پر داعش کے مبینہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد کرد خواتین جنگجوﺅں کے ساتھ جل کو بھی ایک لڑائی کے دوران پکڑ لیا گیا ہے اور اب اس بات پر غور و حوض جاری ہے کہ اسے قتل کر دیا جائے یا داعش کے قیدیوں کو چھڑوانے کیلئے کردوں کے حوالے کر دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :