محکمہ زکوٰة پنجاب کے کنٹریکٹ ملازمین کو فی الفور مستقل کرنے کا مطالبہ

جمعرات 4 دسمبر 2014 23:08

بہاولپو ر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء ) محکمہ زکوٰة پنجاب کے کنٹریکٹ ملازمین کو فی الفور مستقل کرنے کا مطالبہ۔ محکمہ زکوٰة پنجاب کے کنٹریکٹ ملازمین (زکوٰة پیڈ سٹاف ) کو تاحال مستقل نہ کیا جا سکا۔ بیوروکریسی کے روایتی اوچھے ہتھکنڈوں نے پڑھے لکھے پروفیشنل طبقے کا معاشی استحصال کر رکھا ہے اور یہ طبقہ پڑھا لکھا ہے پروموٹ ہو کر ان کی جگہ نہ لے سکیں اس لیے اُن کو دبایا ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار زکوٰة و عشر کے ملازمین نے نام نہ ظاہر کرنے کی بناء پر میڈیا کو بتایا انہوں نے کہا کہ نہ کوئی پروموشن ہے، نہ کسی قسم کی کوئی مراعات دی جارہی ہیں اور پچھلے چار سالوں سے تنخواہ میں ایک فیصد بھی اضافہ نہیں کیا گیاجو سراسر زیادتی اور معاشی قتل ہے۔المیہ تو یہ ہے کہ اسی محکمہ کے درجہ چہارم کے ملازمین کی تنخواہیں ان پڑھے لکھے پروفیشنل ملازمین سے کہیں زیادہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ہر سال پیش ہونے والے بجٹ کیمطابق درجہ چہارم کے ملازمین اور باقی تمام ملازمین کی تنخواہیں بڑھا دی جاتی ہیں لیکن زکوٰ ة پیڈ سٹاف کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔صوبائی زکوٰة کونسل پنجاب کے چیئرمین سمیت تمام ممبرز اور بالخصوص ملک کے ماہرمعاشیات یہ بتا دیں کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ملازم ہزاروں روپے خرچ کر کے تعلیم حاصل کرنے کے بعد محض صرف 10700/- روپے ماہانہ تنخواہ میں کیسے گزارہ کر سکتا ہے۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 2013ء میں اعلان کیا کہ مزدور کو کم سے کم 12000/- روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے۔ لیکن کیا یہ پڑھے لکھے ملازمین مزدوروں سے بھی کم تر ہیں۔ملازمین نے وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، گورنر پنجاب اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ زیاد

متعلقہ عنوان :