پاکستان کیلئے امریکی فوجی امداد میں ایک سال کی توسیع
جمعہ 5 دسمبر 2014 11:58
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) امریکی کانگریس نے پاکستان کی فوجی امداد میں ایک سال کی مشروط توسیع کردی ہے، امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ میں ایک سال کی توسیع مثبت عمل ہے، کانگریس کی جانب سے کوئی نئی شرائط عائد نہیں کی گئیں ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا نے پاکستان کی فوجی امداد میں مزید ایک برس کی توسیع کو اپنی حتمی بجٹ تجاویز شامل کرتے ہوئے کچھ نئی شرائط عائد کیں، جن کے مطابق پاکستان کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالرسے زائد رقم ادا نہیں کی جائیگی، کانگریس نے وزیرِ دفاع سے رقم جاری کرنے کا اختیار بھی واپس لے لیا ہے۔
امریکی وزیرِ دفاع کو رقم کے اجراء سے پہلے کانگریس کو یقین دہانی کرانی ہوگی، امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے میڈیا رپورٹس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے بل میں توسیع کرتے ہوئےنئی شرائط عائد نہیں کیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ یا امریکی امداد کو دہشتگردی کیخلاف جنگ سے مشروط کرنا درست نہیں، پاکستانی سفیر نے میڈیا کو بتایا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں اعتماد کی فضاء بحال ہوئی ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا پاکستانی فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.