پندرہ دن تک بھارتی فوج کے سامنے چٹان بنے رہنے والے میجر شبیر شریف کا 43واں یوم شہادت
ہفتہ 6 دسمبر 2014 11:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر 2014ء) میجر شبیر شریف شہید قوم کا وہ سپوت جس نے اکیلے ہی دشمن کے 43 سپاہی اور چار ٹینک تباہ کرنے کے ساتھ پندرہ دن تک بھارتی فوج کو سبونا نہر پر روکے رکھا ، جام شہادت نوش کیا اور اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر کے حق دار ٹھہرے۔وطن کی مٹی گواہ ہے کہ چھ دسمبر کا دن پوری قوم کے لئے باعث ِفخر ہے ، ایک اور بہادر سپوت 28 سالہ کڑیل جوان ملک پر قربان ہو گیا ۔
میجر شبیر شریف وہ فوجی جس نے 1971 میں بہادری کی وہ داستان رقم کی کہ دشمن پر لرزہ طاری کر دیا ۔ 43 دشمن فوجی اور چار ٹینک تباہ کرنے کے بعد ہیڈ سلیمانی سے چھ کلومیٹر دور بھارت کی جانب سبونا نہر کے بند پر کھڑے اس شیر نے اپنے جوانوں کو کچھ اس طرح لڑایا کہ دشمن پندرہ دن تک ایک انچ بھی آگے نہ بڑھ سکا ۔(جاری ہے)
شہید کے ساتھی بھی ان کی بہادری کے قائل ہیں ۔
میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر واحد فوجی افسر تھے جن کو ستارہ جرات اور نشان حیدر ملا جبکہ دوران تربیت انہیں اعزازی شمشیر بھی دی گئی ۔ ان کا تعلق اس خاندان سے ہے جس کے پاس دو نشان حیدر ہیں۔ ان کے ماموں میجر عزیز بھٹی شہید بھی نشان حیدر کے حق دار ٹھہرے ۔ آپ کے چھوٹے بھائی اس وقت چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ہیں ، شہید کے ساتھی ان کو زندہ دل فوجی افسر اور بہت خوش دل انسان مانتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.