حکومت اور پی ٹی آئی دل بڑا کریں ،اختلافات بھول کر مذاکرات کی میز بچھائیں ‘ سراج الحق ،
حکومت کی طرف سے دھاندلی ثابت ہونے پر مستعفی ہونے کے عہد کا اعادہ خوش آئند ہے‘ امیر جماعت اسلامی
ہفتہ 6 دسمبر 2014 19:57
لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی دل بڑا کریں اور اختلافات بھول کر مذاکرات کی میز بچھائیں ،حکومت کی طرف سے دھاندلی ثابت ہونے پر مستعفی ہونے کے عہد کا اعادہ خوش آئند ہے ،پی ٹی آئی بھی حکومت کے اس اعلان پراعتماد کرتے ہوئے آگے بڑھے ، اگر حکومت نے اپنے کسی عہد کو توڑا تو انصاف پسند قوتیں پی ٹی آئی کے ساتھ ہونگی اور پھر دھاندلی کی پیداوارحکومت کیلئے کسی کے دل میں رحم نہیں ہوگا۔
منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا اگر دونوں فریق مذکرات کی خواہش کے باوجود چھوٹے چھوٹے معاملات پر تحفظات کا اظہار کرتے رہے اور مذاکرات کی میز پر نہ بیٹھے تو مسائل بڑھتے اور معاملات الجھتے رہیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ خدشات کو پس پشت ڈال کر ایک دوسرے پر اعتماد کیا جائے ۔
جب فریقین مذاکرات کی میز بچھائیں گے تو بہت سے معاملات خود بخود حل ہوجائیں گے ،انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا بہت بڑا ایشو تھا مگر جسٹس سردار رضا خان کی تعیناتی کے بعد تمام سیاسی جماعتوں اور قومی حلقوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور ان کی تقرری سے امید بندھی ہے کہ آئندہ انتخابات پر کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع نہیں ملے گا ،انہوں نے کہا کہ حکومت کو الیکشن کمیشن کے ان تمام افسروں کو بھی کمیشن سے فارغ کردینا چاہئے جن پر مختلف حلقوں کو تحفظا ت ہیں ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ کا جوڈیشل کمیشن بھی جلد تشکیل پاجائے گا جس کے بعد معاملات تیزی کے ساتھ درستگی کی طرف بڑھیں گے ۔جوڈیشل کمیشن کے قیام سے دھاندلی کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا آغاز ہوگا اور اس کے ساتھ ہی انتخابی نظام میں پائے جانے والے سقم ایک ایک کرکے سامنے آنا شروع ہونگے جن کے خاتمہ کیلئے تمام جماعتیں متفقہ طور پر ایک لائحہ عمل تیار کریں گی ۔سرا ج الحق نے کہا کہ حکومت کو جلد از جلد ان معاملات کو پایا تکمیل تک پہنچانا ہوگا اس میں جتنی تاخیر ہوگی حکومت کیلئے نقصان دہ ہوگی اور عوام اب تاخیری حربوں کو مزید برداشت نہیں کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.