حکومت اور پی ٹی آئی دل بڑا کریں ، اختلافات بھول کر مذاکرات کی میز بچھائیں ،حکومت کا دھاندلی ثابت ہونے پر مستعفی ہونے کا اعلان خوش آئند ہے ،پی ٹی آئی حکومتی اعلان پراعتماد کرتے ہوئے آگے بڑھے ، اگر حکومت نے اپنے کسی عہد کو توڑا تو انصاف پسند قوتیں پی ٹی آئی کے ساتھ ہونگی اور پھر دھاندلی کی پیداوارحکومت کیلئے کسی کے دل میں رحم نہیں ہوگا،
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو
ہفتہ 6 دسمبر 2014 22:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی دل بڑا کریں اور اختلافات بھول کر مذاکرات کی میز بچھائیں ،حکومت کی طرف سے دھاندلی ثابت ہونے پر مستعفی ہونے کے عہد کا اعادہ خوش آئند ہے ،پی ٹی آئی بھی حکومت کے اس اعلان پراعتماد کرتے ہوئے آگے بڑھے ۔اگر حکومت نے اپنے کسی عہد کو توڑا تو انصاف پسند قوتیں پی ٹی آئی کے ساتھ ہونگی اور پھر دھاندلی کی پیداوارحکومت کیلئے کسی کے دل میں رحم نہیں ہوگا۔
وہ ہفتہ کو یہاں منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو کر رہے تھے ۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا اگر دونوں فریق مذکرات کی خواہش کے باوجود چھوٹے چھوٹے معاملات پر تحفظات کا اظہار کرتے رہے اور مذاکرات کی میز پر نہ بیٹھے تو مسائل بڑھتے اور معاملات الجھتے رہیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ خدشات کو پس پشت ڈال کر ایک دوسرے پر اعتماد کیا جائے ۔
جب فریقین مذاکرات کی میز بچھائیں گے تو بہت سے معاملات خود بخود حل ہوجائیں گے ،انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا بہت بڑا ایشو تھا مگر جسٹس سردار رضا خان کی تعیناتی کے بعد تمام سیاسی جماعتوں اور قومی حلقوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور ان کی تقرری سے امید بندھی ہے کہ آئندہ انتخابات پر کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع نہیں ملے گا ،انہوں نے کہا کہ حکومت کو الیکشن کمیشن کے ان تمام افسروں کو بھی کمیشن سے فارغ کردینا چاہئے جن پر مختلف حلقوں کو تحفظا ت ہیں ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ کا جوڈیشل کمیشن بھی جلد تشکیل پاجائے گا جس کے بعد معاملات تیزی کے ساتھ درستگی کی طرف بڑھیں گے ۔جوڈیشل کمیشن کے قیام سے دھاندلی کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا آغاز ہوگا اور اس کے ساتھ ہی انتخابی نظام میں پائے جانے والے سقم ایک ایک کرکے سامنے آنا شروع ہونگے جن کے خاتمہ کیلئے تمام جماعتیں متفقہ طور پر ایک لائحہ عمل تیار کریں گی ۔سرا ج الحق نے کہا کہ حکومت کو جلد از جلد ان معاملات کو پایا تکمیل تک پہنچانا ہوگا اس میں جتنی تاخیر ہوگی حکومت کیلئے نقصان دہ ہوگی اور عوام اب تاخیری حربوں کو مزید برداشت نہیں کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.