بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء کاکوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 6 دسمبر 2014 23:36

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء نے ہفتے کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ موجودہ تعلیمی آسامیوں پر پروفیشنل ڈگری اے ڈی ای اینڈ ڈپلومہ ایس ڈی ایم ،پی ٹی آئی ،پی ٹی سی ،بی ایڈ ،اور سی ٹی وغیرہ کو لازمی قراردیا جائے ڈپلومہ ہولڈرز سے ٹیسٹ انکے کورسز سے متعلق لیا جائے اور بغیر ڈپلومہ ہولڈر سے درخواست نہ جمع کی جائیں اے ڈی ای کی 200پوسٹیں جو 2012میں جن کا اعلان ہوا ان میں سے صرف 120پوسٹیں مشتہر ہوئی ہیں اور باقی 80پوسٹیں کرکے اے ڈی ای طلباء سے ناانصافی کی گئی متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ باقی 80پوسٹیں بھی مشہتر کی جائیں اے ڈی ای ڈگری از خود گریجویشن کے برابر ہے و لہذا سیمپل گریجویشن کی شرط کو ختم کیا جائے اور تمام آسامیوں پر ڈسٹرکٹ لیول پر بھرتیاں کی جائیں ۔