معذورافراد کو بینکوں میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت

اتوار 7 دسمبر 2014 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء)سٹیٹ بینک نے نابینا اور معذور افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ملک بھر کے تمام بینکوں کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے مطابق تما م بینک 3 ماہ کے اندر نابینا اور معزورافراد کی سہولت کیلئے دستاویزات بریل فارم میں جاری کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔اسکے علاوہ کمرشل بینکس ٹاؤن یا علاقے میں کم از کم ایک بینک میں بولنے والی اے ٹی ایم کی موجود گی یقینی بنائیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں معزور افراد کی سہولت کیلئے کیے جانے والے ان اقدامات سے ان کی مشکلات میں کسی حد تک کمی آئے گی۔