وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

منگل 16 اپریل 2024 20:11

وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای )نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات برائے سال 24۔2023 کے نتائج کا اعلان کردیا ، رواں برس کلاس پنجم کیلئے کل 25101 طلبہ و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے۔ منگل کو جاری نتائج کے مطابق کلاس پنجم کے پاس اُمیدواروں کی شرح84.5 فیصد رہی، اسی طرح کلاس ہشتم کے سالانہ سنٹرلائز امتحانات میں کل 19693 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

نتائج کے مطابق کلاس ہشتم کے پاس اُمیدواروں کی شرح87.25 فیصد رہی ۔ پانچویں کلاس میں کامیاب طلباء کی تعداد 9599 جبکہ طالبات کی تعداد 11598 رہی جبکہ آٹھویں کلاس کے کامیاب طلباء کی تعداد 15934 جبکہ طالبات کی تعداد 21473 رہی۔ پانچویں کلاس کے سنٹرلائز امتحان میں 587 نمبر کے ساتھ اسلام آباد ماڈل سکول جی ایٹ ٹو کی حائقہ کریم پہلے نمبر پر رہیں۔

(جاری ہے)

پانچویں کلاس میں دوسری پوزیشن مشال فاطمہ، آئینہ مناہل اور عائشہ ایمان نے 586 نمبر کے ساتھ اپنے نام کی جبکہ تیسری پوزیشن جی ٹین ٹو ماڈل کالج کی زینب نے 585 نمبر لے کر اپنے نام کی ۔

آٹھویں کلاس کے سنٹرلائز امتحان میں 679 نمبر کے ساتھ سی ڈی اے ماڈل سکول کی مریم شفی نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ۔ آٹھویں کلاس کی دوسری پوزیشن آئی ایٹ تھری ماڈل کالج کے ہمدان شمشیر نے 675 نمبر جبکہ تیسری پوزیشن علیمہ طاہرہ نور نے 673 نمبر لیکر اپنے نام کی ۔ نتائج کے مطابق اسلام آباد کالج فار گرلز نے کلاس پنجم میں 19 سکالرز شپس کے ساتھ پہلی حاصل کی اور 14 سکالرز شپس کے ساتھ آئی ٹین فور گرلز کالج دوسرے نمبر پر رہا۔

پانچویں کلاس میں طلباء میں 24 سکالرشپس کے ساتھ آئی سی بی پہلے، جی ٹین ٹو بوائز کالج 19 سکالرز شپس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔آٹھویں کلاس میں 9 سکالرز شپس کے ساتھ آئی سی جی پہلے جبکہ اسلام آباد ماڈل سکول ایف سیون 8 سکالرز شپس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔ آٹھویں کلاس میں طلباء میں جی نائن ٹو ماڈل کالج 21 سکالرشپس کے ساتھ پہلے جبکہ 13 سکالرشپس کے ساتھ ایف ایٹ فور ماڈل کالج دوسرے نمبر پر رہا

متعلقہ عنوان :