فلپائن میں سمندری طوفان سے تباہی، 4 افراد ہلاک، 8 لاکھ بے گھر

پیر 8 دسمبر 2014 12:57

منیلا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) فلپائن میں سمندری طوفان ہیگوپٹ نے تباہی مچادی جس کے باعث 4 افراد ہلاک، 8 لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق 210کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری طوفان ہیگْوپِٹ وسطی فلپائن سے ٹکرایا، تیز ہواوں اور موسلادھار بارش سے گھروں کی چھتیں اڑگئیں، درخت اکھڑ کرزمین بوس ہوگئے، بجلی کے تار اور پولز گرنے سے مواصلاتی نظام منقطع ہوگیا،رابطہ پل ٹوٹ گئے اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے، متاثرہ علاقوں سے 8 لاکھ سے زائد لوگ عارضی کیمپوں میں منتقل ہوگئے ہیں، گزشتہ برس بھی سمندری طوفان ہیان نے فلپائن کے ہزاروں افراد کی جان لی تھی اور 10 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :