صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومتی سطح کے علاوہ غیر سرکاری اداروں اور تنظیموں کا کردار ناگزیر ہے، چوہدری شرافت حسین
پیر 8 دسمبر 2014 16:40
سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ سرگودہا ڈویژن چوہدری شرافت حسین نے کہا ہے کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومتی سطح کے علاوہ غیر سرکاری اداروں اور تنظیموں کا کردار ناگزیر ہے ۔ معاشرے کی ترقی کا دارومدار نوجوانوں کو صحت مندانہ ماحول فراہم کر کے درست سمت میں راہنمائی میں ہے ۔ انہوں نے یہ بات سرگودہا پریس کلب کے زیر اہتمام جاری جرنلسٹس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کے میچ میں مہمان خصوصی کے طو رپر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر صدر پریس کلب نعیم اختر خان ‘ جنرل سیکرٹری ملک محمد اصغر اور سینئر صحافی شاہین فاروقی کے علاوہ صحافیوں ‘ شائقین او رکھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہاکہ سرگودہا پریس کلب کی طرح دیگر اداروں او رتنظیموں کو بھی نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔(جاری ہے)
حکومت اپنی سطح پر معاشرے کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے ۔
کھیلوں کے میدانوں او رپارکوں کو آباد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے او رپنجاب یوتھ فیسٹیول کے ذریعے گراس روٹ سطح پر نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شرکت کو بھی یقینی بنا یا جارہے ۔ پریس کلب آمد پر چوہدری شرافت حسین کا والہانہ استقبال کیاگیا اور مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کروایا گیا ۔مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.