پاکستان اور ایران کی اعلیٰ قیادت تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے سنجیدہ ہے ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار

پاکستان موجودہ تجارت میں اضافہ کرنے اور اقتصادی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوشش کرے گا ،خطاب ، ایرانی وزیر خزانہ کا توانائی ، ٹرانسپورٹ ، مواصلات ، کان کنی ، زراعت ، صحت اور بنکاری کے شعبوں کی ترقی میں تعاون جاری رکھنے کا عزم

پیر 8 دسمبر 2014 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی اعلیٰ قیادت تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے سنجیدہ ہے پیر کو پاکستان ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے دوروزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے سنجیدہ ہے ۔

اْنہوں نے کہا کہ پاکستان موجودہ تجارت میں اضافہ کرنے اور اقتصادی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوشش کرے گا۔

(جاری ہے)

ایران کے وزیر خزانہ طیب نیالی نے دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اْنہوں نے توانائی ، ٹرانسپورٹ ، مواصلات ، کان کنی ، زراعت ، صحت اور بنکاری کے شعبوں کی ترقی میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔مشترکہ اقتصادی کمیشن نے تکنیکی اجلاس کے دوران دوطرفہ تجارت کا جائزہ لیا اور اس میں اضافے ، اس سلسلے میں حائل محصولائی اور غیر محصولائی رکاوٹیں دور کرنے ، بنکوں کی شاخیں کھولنے اور پاکستانی تاجروں کیلئے ویزے کی سہولتوں کے بارے میں تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :