سیشن کورٹ بدین کے حکم پر سول جج ون بدین نے پنگریو پولیس اسٹیشن پر چھاپہ مار کر اغواء کیس میں حبس بیجا میں رکھے جانے والے شخص کو بازیاب کرا لیا

منگل 9 دسمبر 2014 20:37

پنگریو ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) سیشن کورٹ بدین کے حکم پر سول جج ون بدین نے پنگریو پولیس اسٹیشن پر چھاپہ مار کر اغواء کیس میں حبس بیجا میں رکھے جانے والے شخص کو بازیاب کرا لیا اور ایس ایچ او کوآج(بدھ) سیشن کورٹ بدین طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں سیشن کورٹ بدین میں تحصیل ڈیپلو کے علاقے کلوئی کے رہائشی امید علی لوند نامی شخص نے درخواست دی تھی کہ پنگریو پولیس نے اس کے بھائی آدم لوند کو حبس بیجا میں رکھا ہوا ہے اور اس پر کوئی مقدمہ درج نہ ہو نے کے باوجود اسے رہا نہیں کیا جا رہا لہذا اسے بازیاب کرایا جائے جس پر سیشن کورٹ بدین نے سول جج ون بدین کو پنگریو تھانے پر چھاپہ مار نے اور حبس بیجا میں رکھے جانے والے شخص کو بازیاب کرانے کا حکم دیا سیشن کورٹ بدین کے حکم پر سول جج ون بدین نے پنگریو پولیس اسٹیشن پر چھاپہ مارا تو آدم لوند پولیس حراست میں تھا جبکہ پولیس اس کے خلاف کسی مقدمے کا ریکارڈ پیش نہیں کر سکی سول جج ون بدین نے آدم لوند کو تھانے سے بازیاب کرالیا اور ایس ایچ او پنگریو کو بدھ کے روز عدالت طلب کر لیا ہے معلوم ہوا ہے کہ پنگریو پولیس اسٹیشن کی حدود سے اغواء ہو نے والے زمیندار حاجی محمد صلاح نوہڑیو کے اغواء کے واقع میں ملوث ہو نے کے شک میں پنگریو پولیس نے آدم لوند اور دیگر متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا تاہم پولیس نے آدم لوند کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا اور اسے بغیر کسی مقدمے کے مبینہ طور پر گزشتہ کئی روز سے تھانے میں رکھا گیا تھا جس پر اس کے بھائی نے عدالت میں حبس بیجا میں رکھے جانے کے خلاف درخواست دی عدالتی چھاپے کے وقت ایس ایچ او پنگریو تھانے میں موجود نہیں تھے تاہم رابطہ کر نے پر انہوں نے بتایا کہ آدم لوند حاجی صلاح نوہڑیو کے اغواء کیس میں زیر تفتیش ہے اور اس کا جوڈیشل ریمانڈ بھی لیا گیا ہے بدھ کے روز وہ عدالت میں اس بارے ریکارڈ پیش کریں گے

متعلقہ عنوان :