نصیرآباد ڈویژن میں تین روزہ پولیو مہم شروع ہوچکی ہے ،خدائے داد بلوچ،
محکمہ ہیلتھ کے آفیسران مہم مصروف عمل ہیں،ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ڈویژن
منگل 9 دسمبر 2014 21:36
ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ڈویژن خدائے داد بلوچ نے کہا ہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں تین روزہ پولیو مہم 8دسمبر 2014ء بروز سوموار سے شروع ہوچکی ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنروں کی سربراہی میں محکمہ ہیلتھ کے آفیسران مہم مصروف عمل ہیں۔ ڈی ایچ او نصیر آباد ڈاکٹر عبدالمنان لالئی، ڈی ایچ او ضلع جعفرآباد ڈاکٹر جمال الدین جمالی، مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم کیوں نہیں سوچتے کہ پولیو ایک خطرناک اورموذی مرض ہے جوہماری آنے والی نئی نسل جس سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے کو عمر بھر کے لئے اپاہج بنادیتا ہے۔
ہماری تھوڑی سے لاپرواہی سے ہمارے بچے اس مہلک بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر بڑے پیمانے پر اس کے خلاف جدوجہد کی جارہی ہے مگر پھر بھی ہم اس کو ختم کرنے میں کامیاب کیوں نہیں ہورہے۔ ہم سے کہاں کہاں غلطیاں ہوئی ہیں یا ہورہی ہیں۔ ہم بحیثیت والدین وبحیثیت پاکستانی شہری اپنی ذمہ دارایاں پوری طرح نبھارہے ہیں یانہیں۔
ہم اپنے بچوں کو اس موذی بیماری سے کیوں نہیں بچاتے یا پھر ہم ہی سے کوتاہی ہورہی ہے۔ ہم اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاہی نہیں رہے جو ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ یہ سوچنے کی بات ہے۔ ملک کو پولیو سے پاک کرنے میں صرف حکومت ذمہ دار نہیں زندگی کے تمام شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر کردار اداکرے تاکہ ہم اپنے ملک وصوبے کو پولیو سے پاک کرسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.