صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرپشن کے ناسور کے خاتمہ کیلئے بااختیار احتساب کمیشن قائم کیا گیا ہے،مشتاق احمد غنی،
کمیشن عام آدمی سے لے کر بڑے عہدوں پر فائز اعلیٰ شخصیات کے خلاف بھی تحقیقات کر سکتا ہے،صوبائی وزیر اطلاعات
منگل 9 دسمبر 2014 23:09
پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرپشن کے ناسور کے خاتمہ کیلئے بااختیار احتساب کمیشن قائم کیا ہے جو عام آدمی سے لے کر بڑے عہدوں پر فائز اعلیٰ شخصیات کے خلاف بھی تحقیقات کر سکتا ہے، بد عنوانی بہتر پالیسی سازی اور عمدہ طرز حکمرانی کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے جس کے خلاف ہم سب کو متحد ہو کر جنگ لڑنا ہو گی۔
یہ بات انہوں نے منگل کے روز محکمہ انسداد بدعنوانی کے زیر اہتمام انسداد کرپشن کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بر سر اقتدار آتے ہی سب سے پہلے کرپشن کے خاتمہ کا عزم کیا اور کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے کم مدت میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے جس میں احتساب کمیشن کا قیام صوبے کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.