فیصل آباد،پولیو ورکر کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جنداللہ نے قبول کرلی ،
سکول ٹیچر سرفراز کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے،ڈی سی او نورالامین
منگل 9 دسمبر 2014 23:27
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) پولیو ورکر رحمانیہ ہائی سکول کے ٹیچر کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جنداللہ نے قبول کرلی جبکہ ڈی سی او فیصل آباد نورالامین کا کہنا ہے کہ مقتول سرفراز کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی مشیر صحت خواجہ سلیمان رفیق فیصل آباد پہنچے،جہاں انہوں نے مقتول پولیو ورکر،جنہیں دو موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا،کے گھر تعزیت کیلئے گئے۔
صوبائی مشیر صحت نے مقتول کے بیٹے کو ملازمت دینے کے علاوہ ان کی مالی امداد کا بھی وعدہ کیا۔دریں اثناء پنجاب ٹیچر ایسوسی ایشن اور پولیو ورکروں کے ہزاروں کارکنوں نے اس واقعہ کے خلاف ضلع کونسل چوک میں حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور 6گھنٹے تک دھرنا دیا۔(جاری ہے)
دریں انثائتحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر اظہار یکجہتی کیلئے فیصل آباد پہنچے،جہاں انہوں نے دھرنا کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور پاکستان کے تیسر ے بڑے شہر فیصل آباد میں بھی پولیو ورکر کا قتل اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پولیو ورکروں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.