اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فیصل آباد میں کارکنان پر گولیاں چلانے والے ملزم کوماردیے جانے کے خدشہ کا اظہار کردیاجبکہ اوکاڑہ کے سابق تحصیل ناظم راﺅ محمد جمیل اختر نے تحریک انصاف میں شمولیت کااظہار کردیا۔ عمران خان نے ایم کیوایم کے کارکن کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیدیا۔
بنی گالہ میں راﺅ جمیل اختر اورشاہ محمودقریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے ، اطلاع ملی ہے کہ فیصل آباد میں کارکنان پر گولیاں چلانے والا شخص پولیس کی حراست میں ہے اور خدشہ ہے کہ ملزم کو پولیس مقابلے میں مار نہ دیاجائے تاکہ کسی کا نام سامنے نہ آئے ۔اوکاڑہ کے سابق تحصیل ناظم پی ٹی آئی میں شامل ، مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ ، فیصل آباد فائرنگ کا ملزم ماردیئے جانے کاخدشہ ہے: عمران خان
بدھ 10 دسمبر 2014 16:08
(جاری ہے)
عمران خان کاکہناتھاکہ پہلی مرتبہ تحریک انصاف کو تشدد کانشانہ نہیں بنایاگیا، اس سے پہلے گوجرانوالہ میں بھی کارکنان پر فائرنگ کی گئی ، ساری دنیا نے دیکھاکہ کون گولیاں چلارہاہے لیکن مقدمہ تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان کیخلاف مقدمہ کرادیاگیا، اب یہ بھی کہاجارہاہے کہ عمران خان کو لاشوں کی سیاست چاہیے ، مقدمات اورتشددکے بعد مذاکرات نہیں ہونے چاہیں لیکن وہ پھر بھی تیارہیں ، جہاں سے مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹاتھا، وہیں سے شروع کریں ، صرف معاملہ دھاندلی کی تحقیقات کے قواعدوضوابط پر اٹک گیاتھا،وہ واضح کرناچاہتے ہیں کہ احتجاج کا سلسلہ آگے بڑھا تو حکومت کے لیے نظام چلانا مشکل ہوجائے گا۔
اُن کاکہناتھاکہ اے این پی نے بھی دھاندلی کا الزام لگایااور وہ دعوت دیتے ہیں کہ اے این پی دھاندلی کی تحقیقات کرائے ، پی ٹی آئی کا کوئی بھی بندہ سٹے آرڈر نہیں لے گااور وہ تیار ہیں ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے سیالکوٹ میں ایم کیوایم کے کارکن کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ذمہ داران کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایاجائے ۔ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ کسی بھی شرط کے تحت مذاکرات نہیں کریں گے اوربتایاکہ مسزراﺅسکندر اقبال اور ملک محمد اکرم نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.