سعودی عرب، وقت پر اذان نہ دینے پر بنگلہ دیشی قتل ،
مقامی موذن کے ہاتھوں مسجد میں ہی ایک بھارتی بھی زخمی،ملزم ذہنی مریض،گرفتارکرلیا،پولیس
جمعرات 11 دسمبر 2014 19:15
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) سعودی عرب کی ایک مسجد میں بر وقت اذان نہ دینے پر مقامی موذن نے گولی مار کر ایک غیر ملکی ایشیائی موذن کو ہلاک اور دوسرے غیر ملکی کو زخمی کر دیا ۔ہلاک کیے گئے 32 سالہ محمد رفیق تاج الاسلام کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ جبکہ زخمی بھارت کا رہنے والا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ سعودی دارالحکومت ریاض سے تیس کلو میٹر دور ضلع مجماح کے قصبے اورتاویہ کی مسجد میں پیش آیا ۔
جب پولیس ایک شہری کی طرف سے کی گئی فون کال پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو دیکھا کہ محمد رفیق تاج الاسلام خون میں لت پت پڑا تھا جبکہ بھارت سے تعلق رکھنے والا کارکن زخمی پڑا تھا۔ بھارتی کارکن کو دو گولیاں لگی تھیں۔ اب اس کا شاہ خالد ہسپتال میں علاج جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔(جاری ہے)
تاہم پولیس نے زخمی کا نام ظاہر نہیں کیا ۔
مسجد اور قصبے سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیشی شہری ہی عام طور پر نماز کے لیے مسجد میں اذان دیا کرتا تھا۔ لیکن وہ مقررہ وقت پر اذان عصر نہ دے سکا۔ اس وجہ سے مسجد کا مقامی موذن غصے میں آ گیا۔ درایں اثنا بنگلہ دیشی سفارت خانے میں موجود لیبر قونصلر محمد سرور عالم نے بتایا ہے کہ مقتول کچھ عرصے سے مسجد میں ایک کارکن کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اس کا تعلق ڈھاکہ سے 55 کلومیٹر دور ضلع شریعت پور سے تھا۔ بنگلہ دیشی سفارت خانہ نے مقتول محمد رفیق تاج الاسلام کے اہل خانہ کو اس افسوسناک واقعے کی اطلاع کر دی ہے اور اس کی لاش ملک پہنچانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ادھر سعودی پولیس نے قاتل سعودی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سعودی قاتل ذہنی عارضے میں مبتلا ہے۔ وہ ایک مقامی ہسپتال سے علاج بھی کراتا رہا ہے، تاہم واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.