کوئٹہ، زیر تعمیر ایم پی اے ہاسٹل میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا کلرک بدعنوانی کے الزام میں ڈیرہ غازی خان سے گرفتار

جمعہ 12 دسمبر 2014 21:55

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) نیب بلوچستان نے زیر تعمیر ایم پی اے ہاسٹل میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے کلرک کو بدعنوانی کے الزام میں ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان نے زیر تعمیر ایم پی اے ہاسٹل میں سی اینڈ ڈبلیو کے کلرک عبدالرشید کو بدعنوانی کے الزام میں اس کے آبائی گاؤں ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کرکے کوئٹہ پہنچادیا واضح رہے زیر تعمیر ایم پی اے ہاسٹل جو 78کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جارہا تھا نیب نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکے ایکسین کو پہلے ہی گرفتار کرکے اس سے تحقیقات شرع کردی تھی دوران تحقیقات ایکسئن نے سی اینڈ ڈبلیو کے کلرک عبدالرشید کے بارے میں بھی بعض انکشافات کئے تھے جس پر نیب نے کارروائی کرتے ہوئے عبدالرشید کو گرفتار کرلیا مزید تحقیقات جاری ہے ۔