راولپنڈی ،نیشنل پروفیشنل سٹینڈرڈز کے حصول کیلئے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کے پروگرام کا آغاز

ہفتہ 13 دسمبر 2014 22:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے قومی تعلیمی پالیسی میں موجود نیشنل پروفیشنل سٹینڈرڈز کے حصول کیلئے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کے پروگرام کا آغاز کر دیا اس پروگرام کا مقصد کوالٹی ٹریننگ کے ذریعے طالب علموں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہے اس طرح اساتذہ کی سٹینڈرڈائزیشن میں بھی مدد ملتی ہے جس سے ان کا معاشی مستقبل محفوظ رہتا ہے اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام علی انسٹی ٹیوٹ لاہور میں پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کے لئے تربیتی ورکشاپ کل ختم ہو گئی ورکشاپ میں لاہور، شیخوپورہ، قصور اور اوکاڑہ میں فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام اور ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء کو تحقیق، سکول مینجمنٹ اورپروفیشنل ایجوکیشنل سٹینڈرڈز کے بارے میں لیکچر ز دیئے گئے ورکشاپ کے اختتام پر علی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ اور پیف کے ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر منیر نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔