حافظ آباد،ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول میں تمام طلبہ کے ہاتھ دھلوائے گئے

ہفتہ 13 دسمبر 2014 22:34

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء )ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر یہاں گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول حافظ آباد میں تمام طلبہ کے ہاتھ دھلوائے گئے۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل میاں عنایت الله و دیگر اساتذہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کی سنت ہے۔

(جاری ہے)

ہم اپنے ہاتھوں کو دھو کر اور صاف ستھرا رکھ کر کئی قسم کی موذی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

کیونکہ ہمارے جسم میں زیادہ تر جراثیم ہاتھوں کو صاف نہ رکھنے کی وجہ سے ہی داخل ہوتے ہیں۔ چنانچہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں کو صاف رکھ کرنہ صرف ہم خود تندرست و توانا رہ سکتے ہیں بلکہ ایک صحت مند معاشرہ کی تشکیل میں بھی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔