بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ،نور محمد مینگل،

تعلیم کے ذریعے قومیں دور جدید کے حالات کا سائنسی بنیادوں پر مقابلہ کرسکتی ہیں ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وڈھ

ہفتہ 13 دسمبر 2014 22:34

وڈھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وڈھ نورمحمد مینگل نے کہا ہے کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں تعلیم ہی کے ذریعے قومیں دور جدید کے حالات کا سائنسی بنیادوں پر مقابلہ کرسکتی ہیں ۔جن طلباء نے محنت کی ہے یقینا آج انہیں ان کی محنت کا پھل مل گیا ہوگااگر جنہوں نے محنت نہیں کی ہے وہ ہمت نہ ہاریں مستقبل ان کا ہے وقتی طور پر ہارنے سے ڈر کر ہمت ہارنے والا انسان ہمیشہ ہی ہار جاتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول وڈھ کے سالانہ امتحانا ت کے نتائج کے اعلان کے موقع سکول کے طلباء سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ تقریب کی صدارت ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر خدابخش بلوچ نے کی تقریب سے ماسٹر شمس الحق ، محمد یونس ، سید غلام مرتضیٰ شاہ، محمد سلیم، میر رحیم داد، مولوی عبداللہ، مولوی عبدالمجید،محمد رفیق ، حافظ محمد اقبال اور شمس الحق نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا کی سعاد ت حافظ نصیر احمد نے حاصل کی ، علاوہ ازیں سکول کے امتحانات کے سالانہ نتائج 2014کا اعلان کیا جس میں سکول کے طلباء کی کل تعداد 289تھی جس میں دو بچے امتحان میں غیر حاضر رہے تھے 287بچوں نے امتحان میں حصہ لیا تھا اعلان کردہ نتائج کے مطابق 241طلباء پاس ہوئے 46لڑکے فیل ہوگئے اسی طرح سکول کے رزلٹ 83.97%رہا ۔

سکول کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام طلباء کو رزلٹ کارڈ سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ۔ اسی طرح آٹھویں کلاس کے عبدالصبور نے پہلی پوزیشن ، عبدالوحید دوسری پوزیشن،جماعت ہفتم کے محمد ریاض پہلی اور حامد امان دوسری،کلاس ششم کے محمد عمر پہلی زاہد حسین دوسری ،پنجم کے شاہد حسین پہلی ، ظفراللہ دوسری،چہارم کلاس کے سرفراز پہلی جمیل احمد نے دوسری، تیسری کلاس کے حمداللہ پہلی، جنید احمد دوسری،دوسری جماعت کے محمد حنیف پہلی پوزیشن، نجیب اللہ دوسری پوزیشن، پہلی کلاس کے غلام مصطفیٰ پہلی پوزیشن نیاز احمد دوسری پوزیشن اور لوئر کلا کے ارشاد احمد پہلی اور شاہدہ بانو نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،جبکہ پورے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کلاس پنجم کے طالب علم شاہد حسین کو سکول کے ہیڈ ماسٹر نے فاتح سکول کا ایوارڈ دیا ۔