عوام دھاندلی زدہ حکومت کی رخصتی کیلئے پرجوش انداز میں احتجاج کیلئے تیار ہیں ،پی ٹی آئی رہنماء چودھری عامراقبال سندھو

ہفتہ 13 دسمبر 2014 22:48

رائے ونڈ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری عامراقبال سندھو نے کہا کہ کرپٹ نظام کے خاتمہ کی جدوجہد شروع ہوچکی ہے ۔عوام دھاندلی زدہ حکومت کی رخصتی کیلئے پرجوش انداز میں احتجاج کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہی عوام میں خوشحالی لائے گا۔

(جاری ہے)

عوام نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے نکل پڑے ہیں ۔تاریخی احتجاج کو روکا گیا تو حکومت کا پہیہ جام کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں انقلابی شٹر ڈاؤن ہوگا۔رائے ونڈ حلقہ سے سینکڑوں کارکنان رائے ونڈ بند کرکے ٹھوکر نیاز بیگ پر اکٹھے ہوں گے ۔جہاں سے ان کی قیادت میں لاہور بند کرنے کیلئے قافلہ روانہ ہوگا ۔