ڈاکٹر احسان ملک بھارت کے دورے پر روانہ

پیر 15 دسمبر 2014 17:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈمینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احسان ملک بھارت کے شہر چنائی کے مینجمنٹ سائنسز کے ادارے کی ایکریڈیشن کے لئے تین روزہ دورے پر بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر احسان ملک ایمڈیسا (AMDISA)کے ساوتھ ایشین کوالٹی اشورنس سسٹم کی پئیر رویو ٹیم کے رکن ہیں اور انہیں بھارت کے شہر چنائی کے گریٹ لیکس انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کی ایکریڈیشن کے لئے پئیر ریو ٹیم کے بین الاقوامی ممبر کے طور پر مدعو کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :