لاہور کے احتجاجی جلسے میں خواتین اور میڈیا کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کی تفتیش کررہے ہیں،عمران خان،
پی ٹی آئی کے کارکن خواتین کے ساتھ بدتمیزی میں ملوث ہوئے تو ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائے گی ،پلان ڈی سے حکومت چلانا مشکل ہوجائے گا ، پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرت کرنے کے لیے تیارہے،آز ادی مارچ کے شرکاء سے خطاب
پیر 15 دسمبر 2014 23:17
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاجی جلسے میں خواتین اور میڈیا کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کی تفتیش کررہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے کارکن خواتین کے ساتھ بدتمیزی میں ملوث ہوئے تو ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائے گی ۔پی ٹی آئی کے پلان ڈی سے حکومت چلانا مشکل ہوجائے گا ۔
پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرت کرنے کے لیے تیارہے ۔ حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان کرے تو پی ٹی آئی ملک بھر کو بند کرنے کی احتجاجی کال واپس لے سکتی ہے۔ اسلام آباد میں آز ادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا پی پی پی اور مسلم لیگ نواز کی پارٹنر شپ سے ملک کے ادارے تباہ ہوئے اور قومی اداروں کو بدنام کیا گیا ۔(جاری ہے)
پی ٹی آئی نے دونوں جماعتوں کی مک مکاء پالیسی کی ختم کردیا ہے۔
پی ٹی آئی اقتدار میں آکر پی پی پی اور مسلم لیگ نواز کی قیادت کا احتساب کرے گی اور بیرون ملک میں لوٹ کربھیجی گئی دولت کو ملک میں واپس لائے گی۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ بامقصد مذاکرت کے لیے تیارہے ۔حکومت دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اعلان کرے پی ٹی آئی ملک بھر میں احتجاجی کال کو واپس لے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے دیناکی تاریخ کا سب سے طویل اور پرامن دھرنا دیاہے جس سے ایک پودا کا نقصان نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی پرامن احتجاج کا آئینی حق رکھتی ہے۔ عمران خان نے کہا لاہور میں خواتین کے ساتھ گلوؤں نے بدتمیزی کی ہے ۔ پی ٹی آئی تفتیش کررہی ہے اگر پی ٹی آئی کے کارکن ملوث پائے گئے تو ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائے گی ۔انہوں نے کہا لاہور میں مسلم لیگ ن کے گلوؤں بھی ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ عمران خان نے کہا پی پی پی اور ن لیگ کی قیادت کرسی بچانے کے لیے کوشش کر رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی ملک کے اداروں کی مضبوطی اور حقیقی جمہوریت کے لیے جنگ لڑرہی ہے ۔ عمران خان نے کہا پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مک مکاؤ کی پالیسی پر عمل درآمد نہیں کرے گی بلکہ حکومت کے غلط اقدامات کو مثبت تنقید کے ساتھ بے نقاب کیاجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.