ایم کیو ایم کا گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
منگل 16 دسمبر 2014 11:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریحان اکرم کو رینجرز نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ ناظم آباد نمبر 7 میں عباسی شہید ہسپتال سے متصل اپنی لیبارٹری ایم ایم ایس میں موجود تھے اور اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف تھے جبکہ کامران شاہ اور ریحان قریشی کو سرجانی، ساجد کو لیاری اور سہیل کو سوسائٹی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایم کیو ایم کے 24 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ کارکنان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاری سے ان کے اہلخانہ میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ، گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاری کا نوٹس لیا جائے اور انہیں بازیاب کروا کر عدالتوں میں پیش کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.