پشاور: آرمی اسکول پر حملہ،84 بچوں سمیت 104 ہلاک
منگل 16 دسمبر 2014 14:20
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر 2014ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں مبینہ عسکریت پسندوں کے حملے میں 84 بچوں سمیت 104 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 80 افراد زخمی ہوئے ہیں فورسز نے آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا جبکہ ایک دہشت گرد کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ان نے خود کو اڑا دیا۔ منگل کو حملہ آوروں نے اچانک وارسک روڈ پر واقع اسکول پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 500 سے 600 بچے، اساتذہ اور عملہ محصور ہو گیا۔
(جاری ہے)
حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر 9 سے 16 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک وردی میں ملبوس شخص، ایک خاتون ٹیچر اور ایک مرد ٹیچر شامل ہیں۔
تازہ خبروں کے مطابق، دہشت گرد بدستور اسکول میں موجود ہیں جبکہ وقفہ وقفہ سے فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔ آپریشن کے دوران ایک زور دار دھماکے کی آواز بھی سنائی دی گئی ، اس حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہوئیں کہ وہ خود کش حملہ بھی ہو سکتا ہے جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اسکول میں داخل ہونے کے لیے دیوار کو دھماکے سے اڑایا گیا۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.