ڈی ایس پی بورے والا کے مبینہ توہین آمیز رویہ اور جرائم پیشہ افراد کو تحفظ دئیے جانے کے خلاف پاکستان کسان اتحاد کی احتجاجی ریلی،

منگل 16 دسمبر 2014 17:21

بورے والا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) ڈی ایس پی بورے والا کے مبینہ توہین آمیز رویہ اور جرائم پیشہ افراد کو تحفظ دئیے جانے کے خلاف پاکستان کسان اتحاد کی احتجاجی ریلی،ملتان روڈ قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی،ڈی ایس پی کے فوری تبادلے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان،تحصیل صدر محبوب اختر منہاس اور جنرل سیکرٹری چوہدری مہران علی کی قیادت میں آج سینکڑوں کسانوں نے اپنے دفتر واقع گلشن رحمان سے ڈی ایس پی بورے والا ذوالفقار علی سندارانہ کے توہین آمیز رویہ اور مختلف مقدمات میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے چھوڑنے کے علاوہ انہیں بے گناہ قرار دئیے جانے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ریلی جب سول کورٹس احاطہ کچہری کے سامنے ملتان روڈ پر پہنچی تو کسانوں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک ذوالفقار اعوان نے کہا کہ ڈی ایس پی بورے والا انصاف کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں نامزد ملزمان کو بے گناہ کرکے جرائم پیشہ افراد کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں اگر ڈی ایس پی کو فوری طور پر تبدیل نہ کیا تو کسان انتہائی راست اقدام پر مجبور ہونگے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں کسانوں کے ساتھ ہونیوالی پولیس گردی معاشی استحصال اور اُنکے جائز مطالبات پورے نہ ہونے کے خلاف22دسمبر کو لاکھوں ڈنڈا بردار کسان لاہور میں مرکزی صدر چوہدری محمد انور کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کرکے دھرنا دینگے ریلی سے چوہدری فیاض عظیم نے بھی خطاب کیا۔

#/s#

متعلقہ عنوان :