سانحہ پشاور قابل مذمت ہے ، طالبعلموں کی شہادت پر قابل افسوس ہے، بشیر احمد ماندائی

منگل 16 دسمبر 2014 17:53

تمبو ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل بشیر احمد ماندائی نے پشاور میں آرمی سکول میں دہشتگردی کے واقعے میں طالب علموں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے واقعے کو پوری پاکستانی قوم کیلئے بہت بڑا سانحہ قرار دیا اور کہاکہ یہ دہشتگردی کا بدترین واقعہ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ایک جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی امن وامان کی ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں آج تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہیں اساتذہ ڈاکٹرز کے بعد معصوم طالب علموں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کہلوانے کے مستحق نہیں بلکہ یہ بدترین دہشتگردی اور درندگی ہے اس طرح کے واقعات دیکھ کر انسانیت بھی دنگ رہ جاتی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت امن وامان کے قیام میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ملک کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ملک کے اندر کہیں پر بھی حکومت کی رٹ نظر نہیں آرہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :