سانحہ پشاور، یہ ظلم کے ساتھ ساتھ پرلے درجے کی بزدلی ہے،نواز شریف،
دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری مراحل میں ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا‘ زیادہ سفر مکمل کر لیا، تھوڑا رہ گیا ہے، قوم کو یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا،فوج کے ساتھ مل کرشہداء کے لواحقین کے لئے معاوضہ کا فیصلہ کریں گے، وزیراعظم کی پشاور پہنچنے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
منگل 16 دسمبر 2014 18:31
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ظلم کے ساتھ ساتھ پرلے درجے کی بزدلی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری مراحل میں ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا‘ زیادہ سفر مکمل کر لیا، تھوڑا رہ گیا ہے،قوم کو یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا،فوج کے ساتھ مل کرشہداء کے لواحقین کے لئے معاوضہ کا فیصلہ کریں گے۔
شہید ہونے والے سکول کے بچے میرے بچے ہیں۔منگل کے روز آرمی پبلک سکول پر دہشت گردی کے حملے کے بعد پشاور پہنچنے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پاک فوج سے ملکر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا تو آپریشن میں حکومت کی طرف سے پاک فوج کو مکمل حمایت حاصل ہے۔(جاری ہے)
آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور اس کے مثبت نتائج نکلے ہیں، ہمسایہ ملک افغانستان سے بھی بات ہوئی ہے کہ دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کریں ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور ہمارے حوصلوں کو کمزور نہیں کر سکتے، قوم کو تذبذب کا شکار نہیں ہونا چاہیے، اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے ضرب عضب آپریشن کا زیادہ سفر مکمل کرلیا ہے کم رہ گیا ہے،قوم کو متحد اور یکجان ہو جانا چاہئے،تذبذب کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کررہا ہوں شہداء کے لواحقین کے ساتھ جو تعاون ہوا کریں گے۔ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور فوج کے مشورہ سے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا جائے گا تاکہ لواحقین کو مطمئن کیا جا سکے۔۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.