پشاور حملہ،سوگ میں بھارتی وزیر خارجہ نے پارلیمنٹرین کودیاگیاڈنرمنسوخ کردیا
بدھ 17 دسمبر 2014 12:34
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) بھارتی اخبار”انڈیا ٹوڈے“ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے پشاور میں بچوں کے سکول پر دہشت گرد حملے اور ان کی شہادت کے سوگ میں بھارتی ارکان پارلیمنٹ کو دیئے گئے ڈنر دعوت کو منسوخ کردیا۔ اخبار نے پشاور حملے کو 2004 کے روس کے اسکول کو چیچن باغیوں کی طرف سے یرغمال بنائے جانے والے واقعے سے تشبیہ دی جس میں سو سے زائدبچے جاں بحق ہوئے تھے۔
اخبار کے مطابق پشاور کے اسکول پر دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر ارکان پارلیمنٹ کو دیئے گئے ڈنر کی دعوت کو منسوخ کردیا گیا،سوراج نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان میں معصوم بچوں کے قتل عام کے سوگ میں پارلیمنٹ کے ارکان کو میری طرف سے کھانے کی دعوت منسوخ کردی گئی ہے۔(جاری ہے)
اخبار نے لکھا کہ پاکستانی تاریخ کایہ سب سے بدترین خونی حملہ ہے جس میں160افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں124بچے شہید کردیئے گئے یہ حملہ 2004میں روس میں بیسلان اسکول کو چیچن باغیوں کی طرف سے یرغمال بنانے والے واقعے سے ملتا ہے۔
یکم ستمبر2004 کو گیارہ سو لوگوں کو یرغمال بنایا گیا جن میں 777بچے شامل تھے۔دہشت گردی کے اس واقعے کا اختتام385کی ہلاکت پر ہوا جن میں 186بچے ہلاک کیے گیے۔اخبار نے لکھا کہ پاکستانی اسکول پر حملہ کرنے والے عربی بولنے والے آٹھ دہشت گرد تھے جنہوں نے ایف سی کی یونیفارم پہن رکھی تھی۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.