شہدائے پشاور کی غائبانہ نماز جنازہ ا سینٹر ل پولیس آفس کراچی میں ادا کی گئی،
آئی جی سندھ پولیس افسران سمیت سی پی او میں تعینات پولیس افسران اہلکاروں واسٹاف کی شرکت
بدھ 17 دسمبر 2014 18:59
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) شہدائے پشاور کی غائبانہ نماز جنازہ آ سینٹر ل پولیس آفس کراچی میں ادا کی گئی جس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی و سنیئر پولیس افسران سمیت سی پی او میں تعینات پولیس افسران اہلکاروں واسٹاف نے شرکت کی۔ میڈیا سے بات چیت میں آئی جی سندھ نے کہا کہ سانحہ پشاور سے پور ا ملک سوگوار ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ سے دُعا ہے کہ شہدائے پشاور کے لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے (آمین ) ۔
اُنہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور خواتین کو قتل کرنے والے یہ دہشت گرد مسلمان تو کیا انسان کہنے کے بھی لائق نہیں ہیں۔ یہ دجال کے پیروکار اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ایسے حملوں سے وہ پاکستانی قوم کے حوصلے پست کردینگے تو یہ اُن کی بھول ہے ۔ پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خاتمے تک اُن کے ناپاک ارادوں اور گھناؤنے عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.