Live Updates

جوڈیشل کمیشن کیلئے ازخود خط لکھا جمہوری عمل کو پیچھے نہیں آگے لیکرجانا ہے ،وزیراعظم،

کوئی مسئلہ ایسا نہیں جس کا مذاکرات کی میز پرحل نہ نکلے، انتخابی دھاندلیوں کے الزامات کا ایسا حل چاہتے ہیں جس سے تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن مطمئن ہوں ، نوازشریف، عمران خان مجھے اعزاز بخشیں کہ میں انہیں چائے پر بلاوٴں یا پھر وہ مجھے یہ اعزاز دیں کہ میں ان کے پاس آوٴں،عمران خان کو پیشکش

بدھ 17 دسمبر 2014 20:17

جوڈیشل کمیشن کیلئے ازخود خط لکھا جمہوری عمل کو پیچھے نہیں آگے لیکرجانا ..

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کیلئے ازخود خط لکھا جمہوری عمل کو پیچھے نہیں آگے لیکرجانا ہے کوئی مسئلہ ایسا نہیں جس کا مذاکرات کی میز پرحل نہ نکلے انتخابی دھاندلیوں کے الزامات کا ایسا حل چاہتے ہیں جس سے تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن مطمئن ہوں ، عمران خان مجھے اعزاز بخشیں کہ میں انہیں چائے پر بلاوٴں یا پھر وہ مجھے یہ اعزاز دیں کہ میں ان کے پاس آوٴں۔

بدھ کو گورنر ہاؤس پشاورمیں پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کیلئے ازخود خط لکھا تھا سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ بھی آیا ہے اس فیصلے کی روشنی میں بیٹھ کرفیصلہ کرینگے ہم بیٹھ کراس مسئلے کو حل کرینگے کوئی مسئلہ ایسا نہیں جس کاحل نہ ہو ہم اس کاایسا حل چاہتے ہیں جس سے تحریک انصاف اورمسلم لیگ مطمئن ہوں ہم نے جمہوری عمل کو پیچھے نہیں آگے لیکرجانا ہے اور یہ خواہش تمام قومی قیادت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انتخابات میں دھاندلی سے متعلق عمران خان کے ملک گیر احتجاج کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر نواز شریف نے کہاکہ عمران خان مجھے اعزاز بخشیں کہ میں انہیں چائے پر بلاوٴں یا پھر وہ مجھے یہ اعزاز دیں کہ میں ان کے پاس آوٴں۔ ہم جمہوری لوگ ہیں اور معاملات پر بات کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات